مرید عباس قتل کیس: متعدد صحافی شامل ہیں، سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کا انکشاف، ملزم عاطف زمان کا بیان ریکارڈ

Spread the love

کراچی (کرائم رپورٹر)نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر ایس ایس پی ساؤتھ طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان جب کاروبار میں بری طرح پھنس گیا تو اس نے 5 افراد کے قتل کا منصوبہ بنایا۔نجی اسپتال کے باہر تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہناتھا کہ اینکر مرید عباس قتل کیس کے نامزد ملزم عاطف زمان کی طبیعت اب خطرے سے باہر ہے اور اس کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم عاطف زمان ٹائر شاپ میں 15 ہزار روپے میں نوکری کرتا تھا، ملزم کا اپنا کوئی کاروبار نہیں تھا، وہ دوسروں کا بزنس دکھا کر پیسے لیتا تھا، ملزم کا کہنا ہے اس نے 5 لاکھ روپے سے کاروبار شروع کیا۔طارق دھاریجو نے بتایا کہ لوگ منافع کی لالچ میں جڑتے چلے گئے، ملزم عاطف ایک جگہ سے پیسے لے کر دوسری جگہ دیتا رہا، مزید کلائنٹس آنا بند ہوئے تو ملزم پھنستا چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم عاطف زمان نے کروڑوں روپے کی ہیر پھیر کی، تفتیش میں پتا چلا ہے کہ 40 سے 50 کروڑ روپے کا ٹوٹل کاروبار تھا۔انہوں نے کہا کہ ملزم مکمل پھنس گیا تو اس نے 5 افراد کے قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم نے بتانا ہے کہ قتل کے واقعے کے وقت اس کا بھائی عدنان ساتھ نہیں تھا تاہم ملزم کے بھائی کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہے، جلد ملزم عاطف کے بھائی کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم عاطف میٹرک میں فیل ہوا تب بھی اس نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں طارق دھاریجو نے بتایا کہ ملزم کے گھر والوں سے پولیس کا باضابطہ کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم ضرورت پڑنے پر ملزم کے گھر والوں سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی کے پوش ترین علاقے ڈیفنس میں عاطف زمان نامی ملزم نے فائرنگ کر کے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور شخص کو قتل کر دیا تھا جب کہ ایک شخص ریحان جان بچانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔بعدازاں عاطف زمان نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا تھا جو ایک نجی اسپتال میں زیر علاج اور پولیس کی حراست میں ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اینکر پرسن کے قتل کے تانے بانے اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے ملتے ہیں جس میں کئی اینکر پرسنز سمیت 80 افراد نے ایک ارب روپے کی انویسٹمنٹ کی، مرید عباس نے بھی ٹائروں کے کاروبار میں 7 کروڑ روپے لگا رکھے تھے

Please follow and like us:

Leave a Reply