سمگلنگ کے خاتمے سے معاشی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، اعجازشاہ

Spread the love

اسلام آباد (جنرل رپورٹر)وزیر داخلہ اعجازاحمدشاہ نے کہا ہے کہ سمگلنگ پر

قابو پانے سے ملک کی معاشی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،اس کمیٹی کا

بنیادی مقصد سمگلنگ جیسے سنگین مسئلے سے نجات پانا ہے۔جمعرات کو وزیر

داخلہ اعجازاحمدشاہ کی زیر صدارت انسداد سمگلنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس

میں سیکریٹری داخلہ سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔ یہ کمیٹی وزیر اعظم کی

ہدایت پرتشکیل دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجازاحمدشاہ

نے کہا کہ اس کمیٹی کا بنیادی مقصد سمگلنگ جیسے سنگین مسئلے سے نجات

پانا ہے،سمگلنگ پر قابو پانے سے ملک کی معاشی ترقی پر مثبت اثرات مرتب

ہوں گے،اس میٹنگ میں تمام ممبران کو ان کے متعلقہ کام بتا دیئے گئے ہیں۔

وزیرداخلہ نے تمام ممبران کو کام پوری لگن اور ذمہ داری سے سرانجام دینے

کی ہدایت کی۔



Please follow and like us:

Leave a Reply