اسلام آباد زون فور میں نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ شروع

Spread the love

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد

کے زون 4میں نیا پاکستان ہائوسنگ منصو بے کے تحت 18500مکانات کی

تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ ڈیڑھ سال میں دس ہزار گھر بذریعہ قرعہ اندازی

غریبوں کو دئیے جائیں گے ۔ سکیم کاآغاز اسلام آباد کی دو کچی آبادیوں سے ہوگا

جبکہ دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے گا۔ جمعرات کے روز نیا پاکستان

ہائوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا

منصوبے کے آغاز پر خوش ہوں حکومت کے پاس اتنا سرمایہ نہیں کہ اکیلے 50

لاکھ گھربنا سکے اسلئے پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ ملکر گھروں کی تعمیر کی

جائیگی ۔ اسلام آباد کے زون فور میں ساڑھے اٹھارہ ہزار مکانات کی تعمیر کا

سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس میں ڈیڑھ سال کے عرصے میں دس ہزارگھر

بذریعہ قرعہ اندازی غریبوں کو دئیے جائیں گے ۔ حکومت زمین فراہم کریگی

جبکہ نجی شعبہ مکانات کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری کرے گا۔ دنیا کے دیگر

ممالک میں بینک گھر بنانے کیلئے قرض دیتے ہیں ، بھارت، ترکی ، ملائیشیا

سمیت دیگر ممالک میں بھی اس طرح کی سکیمیں کامیاب رہی ہیں جبکہ پاکستان

میں گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کے قرض دینے کی شرح انتہائی کم ہے ۔ قبل

ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران

خان نے کہا بینکوں کے ذریعے تر سیلا ت زر بھیجنے پر تارکین وطن کے

مشکور ہوں ، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں9.7 فیصد اضافہ

ہوا ، ترسیلاب زر کا مجموعی حجم21ارب80کروڑ ڈالر سالانہ ہو گیا ہے ،

گزشتہ سال ترسیلات زر میں2.9فیصد اضافہ ہوا تھا ۔ اس سال کی ترسیلات

پچھلے سال کی نسبت بہت زیادہ ہے جبکہ پچھلے سال ترسیلات زر میں صرف

2.9فیصد اضافہ ہوا تھا ۔



Leave a Reply