عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرائے، پاکستان

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے

کہ صدر ٹرمپ کی دعوت پر وزیر اعظم 21جولائی کو امریکہ جائیں گے،

پاکستان، اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی دوسری رپورٹ کا خیرمقدم کرتا

ہے،رپورٹ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر

مفصل ثبوت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں

انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرائے، عالمی برادری بھارت کو نہتے

کشمیریوں پر ڈھائے مظالم سے روکے، پاکستان نے کرتار پور راہداری پر 80

فیصد کام مکمل کر لیا ہے، کرتار پور معاملے پر 14 جولائی کو واہگہ میں

بھارتی وفد کیساتھ ملاقات ہے، کلبھوشن کیس پر عالمی ثالثی عدالت سترہ جولائی

کو فیصلہ سنائے گی،پاکستان نے اچھی تیاری کی اچھے کی امید ہے،فیصلے پر

تبصرہ قبل از وقت ہو گا،وزیر اعظم کے دورہ روس کے حوالے سے رپورٹس پر

قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں،وزیر اعظم کے دورہ روس کے حوالے سے اعلی

سطحی رابطے جاری ہیں،مناسب وقت پر اعلان کر دیا جائے گا۔جمعرات کو

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ

بھارتی فورسز کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے کالے قانون کے تحت معصوم لوگوں کی

جان سے کھیلنے کا لائنس دیا گیا ہے، وزیر اعظم بائیس جولائی کو صدر ٹرمپ

سے ملاقات کریں گے،پاکستان، اقوام متحدہ کی شمالی کوریا پر پابندیوں کا مکمل

اطلاق کر رہا ہے۔پاکستان نے کسی شمالی کورین شہری کو ویزہ جاری نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کیس پر عالمی ثالثی عدالت سترہ جولائی کو فیصلہ

سنائے گی۔ کرتار پور معاملے پر 14 جولائی کو واہگہ میں نو بجے سے ایک

بجے دن تک بھارتی وفد کیساتھ ملاقات ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ دوحہ مذاکرات

خوش آئند ہیں، پاکستان سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہے گا۔فرانس سے قیمتی

487 نوادرات پاکستان کے حوالے کر دئیے ہیں۔



Please follow and like us:

Leave a Reply