گھی اورکوکنگ آئل کی قیمت میں10 سے20 روپے فی کلوکا اضافہ

Spread the love

کراچی (کامرس رپورٹر) مختلف برانڈزکے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمت

میں10 سے20 روپے فی کلوکا اضافہ کر دیا گیا۔حکومت کی جانب سے اشیائے

خورونوش پرعائدکئے جانیوالے جی ایس ٹی سے جہاں دیگراشیاضروریہ کی

قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہواوہیں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت بھی بڑھنے لگی۔

اکبری منڈی میں درجہ اول گھی175سے بڑھ کر185 روپے فی کلوہوگیا جبکہ

پرچون میں درجہ اول گھی 195سے200اور 210 روپے میں فروخت

کیاجارہاہے۔اکبری منڈی میں درجہ دوم کاگھی دس روپے اضافے کے بعد 165

روپے کا ہوگیاجبکہ پرچون میں درجہ دوم کاگھی 175سے185 روپے فی کلوتک

فروخت کیاجارہاہے ۔ گھی کے ساتھ ساتھ مختلف برانڈکے کوکنگ آئل پرچون میں

185سے لے کر220 روپے فی کلوتک فروخت کئے جارہے ہیں۔ شہریوں

کاکہناہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے اورحکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔دوسری

طرف دکانداروں کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے نئے لگائے جانے والے

ٹیکسوں کے باعث گھی، کوکنگ آئل سمیت تمام کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں

میں اضافہ ہواہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ حکومت مہنگائی کوکنٹرول کرے اورعوام

کوریلیف دینے کے وعدے پورے کرے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply