بھارت کی شکست پر کشمیریوں کا جشن

Spread the love

سرینگر(صباح نیوز)اولڈ ٹریفرڈ میں عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے

سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر مقبوضہ کشمیرمیں

لوگوںنے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا ۔ نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں کشمیری

عوام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست

پر جشن منانے اور خوشی کے اظہار کیلئے سرینگر کی سڑکوںپر نکل آئے اور

انہوں نے پٹاخے چلائے اور رقص کیا۔ عالمی کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت جس

نے جموںوکشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے کو 18رنز سے شکست

دی ۔ کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی پر امن

جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے اور اس سلسلے میں انہوںنے بے مثال قربانیاں

دی ہیں

Leave a Reply