اعصاب شکن مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ فاتح

Spread the love

پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سخت مقابلے کے بعد انڈیا کو ہرا کر فائنل کے لیے جگہ پکی کر لی انڈیا کو 18 رنز سے شکست

مانچسٹر(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ

بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا، نیوزی لینڈ

نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا جس

کے جواب میں بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول

یہ بھی پڑھیں:ولیمسن نے جنوبی افریقہ کی امیدیں خاک میں ملا دیں

نے کیا تاہم اولین بھار تی بیٹسمین نیوزی لینڈ کے بولرز کے سامنے بے بس

دکھائی دئے اور صرف 5 رنز پر 3 بیٹسمین پولین لوٹ گئے، روہت شرما، لوکیش

راہول اور ویرات کوہلی نے صرف ایک ایک رن بنایا۔24 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

ہونے کے بعد پنٹ اور پانڈیا نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان 47

رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد پنٹ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ساتویں

وکٹ کی شراکت میں دھونی اور جدیجہکے درمیان 116 رنز کی قیمتی شراکت

قائم ہوئی، جدیجہ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 77 رنز بنائے تاہم چھکا

یہ بھی پڑھیں:افغان ٹیم کو بڑے بول لے ڈوبے

مارنے کی کوشش میں وہ کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ اگلے ہی اوور میں دھونی بھی

50 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔دھونی کا رن آوٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

بھارتی ٹیم مقررہ اوورز بھی نہ پورے کھیل سکی اور 221 رنز ہی بناسکی،

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور مچل سانٹنر نے 2،2

وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a Reply