گولن نیٹ ورک سے تعلق: ترکی میں 200 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

Spread the love

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں گولن نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں 200 سے زائد فوجیوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے۔ استنبول پراسیکیوٹر کے مطابق استنبول میں جن فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں حاضر سروس کرنل، لیفٹیننٹ، میجر اور کیپٹن کے عہدے کے فوجی بھی شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ازمیر میں 20 حاضر سروس اور 5سابق فوجیوں کے ساتھ ساتھ 10 شہریوں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

Leave a Reply