83

امریکی بدمعاشی،ایرانی جوہری بحران کے بڑھاوے کا باعث بنی، چین

Spread the love

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کا کہنا ہے کہ امریکا کی یک طرفہ بدمعاشی ایران

کے جوہری بحران میں اضافے کی وجہ ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے

مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس

بریفنگ کے دوران کہا کہ حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کی یک طرفہ

آئی اے ای اے سے امریکی درخواست تاریخ کا تلخ ترین مذاق ہے، ایران

بدمعاشی ایک ایسا ٹیومر بن گیا ہے جو خراب ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ

امریکا کی جانب سے ایران پر ڈالا گیا زیادہ دبا ایرانی جوہری بحران کی بنیادی

وجہ ہے۔گینگ شوانگ نے کہا کہ چین نے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے

کی شرائط کو پورا نہ کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز

ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی مزید شرائط پر اس وقت تک عملدرآمد

نہ کرنے کی دھمکی دی تھی جب تک دیگر فریقین اس کا کوئی باقاعدہ حل تلاش

نہیں کر لیتے۔2015 میں ایران اور 6 عالمی قوتوں برطانیہ، چین، فرانس،

جرمنی، امریکا اور روس کے درمیان جوہری معاہدہ ہوا تھا جس میں تہران نے

پابندیوں میں نرمی کے بدلے میں جوہری مواد کی افزودگی کی سطح میں کمی پر

امریکہ کے مقابلے میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں، ایرانی اسپیکر

اتفاق کیا تھا۔گزشتہ برس امریکا نے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا

تھا اور اگست 2018 میں ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی تھیں جس میں ایرانی

تیل کی برآمدات اور بینکنگ نظام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ایران کی جانب سے یورینیم

افزودگی کی حد میں اضافے کے اقدام سے جوہری معاہدے کے حامی ممالک نے

بھی اختلاف کا اظہار کیا ہے، جرمنی نے ایران سے تمام شرائط کے مخالف

اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔گزشتہ روز ایران نے چند گھنٹوں میں 2015

میں عالمی طاقتوں سے کیے گئے معاہدے کے برخلاف یورینیم افزودہ کرنے کی

حد سے تجاوز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایرانی ایٹمی ایجنسی کے ترجمان بہروز

کمال وندی نے کہا تھا کہ نئی سطح پر یورینیم افزودہ کرنے سے متعلق تکنیکی

تیاریاں چند گھنٹوں میں مکمل ہوجائیں گی اور 3.67 فیصد سے زیادہ یورینیم

افزودہ کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں