پہلا سیمی فائنل،بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ ادھوری اننگز آج پھر شروع کرے گا

Spread the love

مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں

نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہوا جس کے بعد میچ کو متبادل دن

پر مکمل کیا جائے گا۔نیوزی لینڈ اپنی ادھوری اننگز 211 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر

آج پھر سے شروع کرے گی اور بقیہ 3.5 اوورز کا میچ مکمل ہوگا جس کے بعد

بھارت ہدف کا تعاقب کرے گا۔ نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے

پاکستان ،نیوزی لینڈ مقابلے کا سب سے جزباتی لمحہ

نقصان پر 211 رنز بنائے تھے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، متبادل دن میں

بھی میچ نہ ہونے کی صورت میں بھارت پوائنٹس ٹیبل سرفہرست ہونے کی بنیاد

پر فائنل میں پہنچ جائے گا۔ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ نیٹاس جیت کر پہلے

بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے میچ کا انتہائی سست انداز میں

آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ بھی ایک رن پر گئی اور مارٹن گپٹل صرف ایک

رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔19 ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر نکولس 28 رنز

بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کیم ولیمسن اور ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تیسری

وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن

67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم اور گرینڈ ہوم بھی بالترتیب 12 اور 16 رنز

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے ہرا دیا

بناکر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 47 ویں اوور میں بارش کے

باعث میچ کو روک دیا گیا جب کیویز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے

تھے۔روس ٹیلر 67 اور ٹوم لیتھم 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جب کہ بھارت کی

جانب سے بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، بمراہ، جدیجا اور چہل نے ایک ایک

وکٹ حاصل کی۔ بارش کے باعث میچ کے لیے اگلا روز بھی متبادل کے طور پر

رکھا گیا ہے اور اس دن بھی میچ نہ ہونے کی صورت پر بھارت پوائنٹس ٹیبل

پرسرفہرست ہونے کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جائے گا۔ ورلڈکپ میں سیمی فائنل

کیلئے بھارت نے 7 ویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل وہ 6 مرتبہ سیمی

فائنل کھیل چکا ہے جن میں سے اسے 3 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا

کرنا پڑا ہے۔جب کہ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں

جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، کیویز اب تک ورلڈکپ کے 6 سیمی فائنلز میں

ناکام اور ایک میں فاتح رہے ہیں۔



Leave a Reply