چارٹر آف ڈکیتی کے نام پر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک دوسرے کو تحفظ دیا: مومنہ وحید

Spread the love

لاہور (جنرل رپورٹر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی برائے وزیر اعلی معائنہ ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈکیتی کے نام پر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک دوسرے کو تحفظ دیا۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد صرف کرپشن کا پیسہ بچانے کے لئے ہے۔ ہماری ذمہ داری عوام کے پیسے کا تحفظ کرنا ہے اور عوام سے لی گئی ایک ایک پائی کاحساب دیا جائے گا۔ ماضی کے حکمران کرپشن کرکے اپنی جیبیں بھرتے رہے۔ شہباز شریف نے اپنے 5 گھروں کو سی ایم آفس بنایا اور ان کے اخراجات پنجاب حکومت نے ادا کئے۔

نااہلی کے باوجود رائیونڈ کا گھر بھی پی ایم ہائوس قرار دیا گیا اور ان کے اخراجات قومی خزانے سے ادا ہوتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے جیل میں ہونے کے باوجود بی ایم ڈبلیو جاتی امراء میں چھپائی گئی تھی جو برآمد کر لی گئی جس پر یہ ساری چیخ و پکار کی جا رہی ہے۔

رانا ثنااللہ خان جیسے لوگوں نے پنجاب تباہ کرنے میںاہم کردارادا کیا ، رانا ثنا اللہ نے پنجاب میں اپناالگ طرز حکمرانی قائم کیا ، ن لیگ کی تباہی میں رانا ثنا اللہ کا بڑا ہاتھ ہے

Please follow and like us:

Leave a Reply