سروسز ہسپتال: نرسوں کے نقاب پہننے پر پابندی، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

Spread the love

لاہور (جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال میں نرسوں کے نقاب پہننے پر پابندی لگانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع-قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی-

سروسز ہسپتال لاہور میں نرسوں پر نقاب پہننے پر پابندی لگانا انتہائی شرمناک حرکت ہے-سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے دوران ڈیوٹی نرسوں کے نقاب اوڑھنے پر پابندی لگا دی ہے-پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اسلام میں عورت کیلئے پردہ جائز ہے-

امریکہ اور یورپی ممالک میں عورت کے حجاب اور پردہ کرنے پر پابند یاں لگتی ہیں – اب پاکستان میں بھی عورتوں کے نقاب پر پابندی لگانا انتہائی قابل مذمت ہے-وزیر صحت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ سروسز ہسپتال میں نرسوں کے نقاب پہننے پر پابندی لگانے کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے-

Please follow and like us:

Leave a Reply