میچ والے دن بارش ہوئی تو متبادل دن پر بقیہ میچ کھیلا جائے گا

Spread the love

بھارت اور نیوزی لینڈکا مانچسٹر میں کھیلا جانے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ

سیمی فائنل اور فائنل میچز ٹائی ہوئے تو میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا جائے گا، آئی سی سی

لندن(صباح نیوز)ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جس کے بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔شائقین کرکٹ کو مانچسٹر میں شیڈول ورلڈ کپ سیمی فائنل کا شدت سے انتظار ہے لیکن عالمی کپ کے اس اہم میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 4 میچ بارش کے سبب متاثر ہوئے اور موسم کی پیشگوئی کو دیکھتے ہوئے اب سیمی فائنل میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا رائونڈ میچ بھی بارش کی نذر ہوا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

تاہم خوش آئند امر یہ ہے کہ رائونڈ میچز کے برعکس سیمی فائنل اور فائنل کے بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں متبادل دن رکھا گیا ہے۔اگر بارش کے سبب میچ آج نہیں کھیلا جاتا تو 10 جولائی کو ریزرو ڈے پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا تاہم اگر متبادل دن پر بھی میچ کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا تو رائونڈ میچز میں زیادہ پوائنٹس کی بدولت بھارتی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔اگر سیمی فائنل اور فائنل میچز ٹائی ہوئے تو میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا جائے گا۔

Leave a Reply