146

چترال، گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب نے تباہی مچا دی،پل بہہ گئے

Spread the love

چترال ، مالاکنڈ(مانیٹرنگ ڈیسک )گولین گول میں گلیشیئر پھٹنے سے آنے والے سیلاب سے راستے اور پل

بہہ گئے، وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سمیت سیاح اور 2 ہزار سے زائد مقامی آبادی محصور

ہوگئی۔مالاکنڈ ڈویژن کے کمشنر ریاض محسود کا کہنا ہے کہ گولین گول میں گلیئشر پھٹنے سے آنے والے

سیلاب سے راستے اور پل بہہ گئے جس کی وجہ سے زمینی راستے منقطع ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب

کے باعث سینکڑوں سیاح علاقے میں پھنس گئے ہیں جن میں وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان بھی گولین

گول

میں پھنس گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محصور سیاحوں کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کررہے ہیں جبکہ

سیلابی ریلے میں پھنسے ہندو یاتریوں کو ریسکیو کرلیا گیا

لواری ٹنل سے بھی بھاری مشینری متاثرہ علاقے روانہ کر دی گئی۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کی بہن

علیمہ خان سیر و تفریح کے لیے گولین کے مقام پر آئی تھیں۔پاکستان ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم

اے)کا کہنا ہے کہ چترال کے علاقے ازغور میں سیلاب سے 5 گھروں کوجزوی نقصان اور علاقے میں رابطہ

اور سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 3 چھوٹے ہائیڈل پاور پراجیکٹس کو بھی

نقصان پہنچا اور ازغور سے 400 افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے.


سیلاب

اپنا تبصرہ بھیجیں