بارش میں نہانے اور فقیر کو پیسے دینے پر بھی 5 روپے ٹیکس دینا پڑے گا، فاروق ستار

Spread the love

کھاد تین مہینے پہلے 1300 روپے کی تھی اب 1800 روپے تک پہنچ گئی

حکومت کی حد سے زیادہ نالائقی ہے ،ترجیحات صحیح طریقے سے طے نہیں ہوئیں،

وفاقی حکومت نے تباہی مچائی ہے مہنگائی کا سونامی لے آئی ہے، رہنماء ایم کیو ایم

کراچی(نامہ نگار)سربراہ تنظیم ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ بارش میں نہانے پر بھی ٹیکس لگا دیا جائے گا جب کہ فقیر کو پیسے دیں گے تو پانچ روپے ٹیکس دینا پڑے گا۔فاروق ستار نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے، بارش میں نہانے پر بھی ٹیکس لگا دیا جائے گا، فقیر کو پیسے دیں گے تو پانچ روپے ٹیکس دینا پڑے گا، حکومت کی حد سے زیادہ نالائقی ہے، ترجیحات صحیح طریقے سے طے نہیں ہوئیں، وفاقی اور صوبائی حکومت ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے کے فور کی تکمیل پر لگائیں۔

انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے یو ٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا صرف رانا کی گرفتاری پر یو ٹرن نہیں لیا، وفاقی حکومت نے تباہی مچائی ہے مہنگائی کا سونامی لے آئی ہے، وفاقی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا۔فاروق ستار نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پیسوں سے کراچی میں جو پراجیکٹ چل رہے تھے اس کے پیسے دیتے نہیں ہیں صرف اعلانات کرتے ہیں، ووٹ لینے ہوتے ہیں تو اعلان کرکے چلے جاتے ہیں۔

Leave a Reply