ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی بہتر رہی کپتانی نہیں چھوڑ رہا: سرفراز احمد نے

Spread the love

شاہین آفریدی نے وسیم، وقار اور شعیب اخترکی یاد تازہ کردی۔ بابر اعظم اور امام الحق بھی نئے سپر اسٹار ہیں۔ پریس کانفرنس

کراچی(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو بہتر قرار دیدیاہے اور کہاہے کہ وہ کپتانی نہیں چھوڑ رہے، کپتان چیئرمین پی سی بی نے بنایا تھا اور اب فیصلہ بھی انہیں ہی کرنا ہو گا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ میں باہر ہونے کے بعد پاکستان پہنچنے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قومی ٹیم کی کپتانی نہیں چھوڑ رہا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے کپتان بنایا ہے اور اب انہیں ہی فیصلہ کرنا ہو گا، سارے فیصلے بورڈ ہی کرتا ہے۔

کپتان سرفراز کا کہناتھا کہ شروع کے میچز میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، میں مانتا ہوں کے پہلے پانچ میچ میں ہم اچھا نہیں کھیلے، انگلینڈ کیخلاف میچ میں کم بیک کیا اور آخری چار میچز میں ٹیم نے بہت اچھی

مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے بعد پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا، شعیب اختر

ان کا کہناتھا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف میچ میں ہم اچھا نہیں کھیلے بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ برے واقعات ہوئے،ٹیم کے ساتھ جو واقعات ہوئے وہ بالکل اچھا نہیں تھا۔

ان کا کہناتھا کہ ہم نے دو دن کا بریک لیا اور پھر اس کے بعد اچھی پرفارمنس سے آغازکیا، بد قسمتی سے رن ریٹ کے باعث سیمی فائنل میں نہ جا سکے اور بدقسمتی سے سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

سرفرازاحمد کا کہناتھا کہ میں اپنی اور ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ پہلے میچ میں شکست سے رن ریٹ بہت گر گیا، کوشش تھی کہ جہاں موقع ملے اچھے مارجن سے جیتیں اور رن ریٹ اچھا ہو جائے لیکن ایسا نہ ہو سکا، پچز کی وجہ سے بڑے مارجن سے نہیں جیت سکے۔ان کا کہناتھا کہ ناکامیوں پر سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتاہے، ٹیم جیتنے کیلئے گئی تھی، شروع کے میچز میں کیچ ڈراپ ہوئے لیکن آخری میچز میں مشکل کیچ بھی پکڑے۔

قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ نے بنگلہ دیش کے میچ میں یارکرسے وسیم وقار، شعیب اختر کی یاد تازہ کردی ہے۔سرفراز احمد نے بابر اعظم اور امام الحق کو بھی ورلڈ کرکٹ کے نئے سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم کی فتوحات میں تینوں کا کردار اہم ہوگا تینوں لمبی انٹر نیشنل کرکٹ کھیلیں گے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply