ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے لائن اپ مکمل: بھارت نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ کا مقابلہ ہوگا

Spread the love

بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں 9 جولائی جبکہ میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا 11جولائی کو ٹکرائیں گے

ایونٹ کا فائنل 14 جولائی کو لندن کے لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے بعد سیمی فائنل میں ایک دوسرے سے ٹکرانے والی ٹیموں کا بھی فیصلہ ہوگیا۔پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی اور چوتھی ٹیم سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی جب کہ دوسرا سیمی فائنل دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس وقت بھارت 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جس کا سیمی فائنل میں ٹاکرا چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ سے 9 جولائی کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گرانڈ میں ہوگا، میچ میں بارش کی صورت میں 10 جولائی کو ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹس گرائونڈ میں ہوگا اور بارش یا کسی اور وجہ سے میچ نہ ہونے کی صورت میں اگلے روز میچ ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔ایونٹ کا فائنل 14 جولائی کو لندن کے لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply