143

غزنی میں نمازظہرکے دوران بم دھماکے ،2نمازی شہید،20زخمی

Spread the love

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی ایک مسجد میں نماز ظہر کے دوران بم

دھماکے میں 2 نمازی شہید اور 20 زخمی ہوگئے، داعش نے دھماکے کی ذمہ

داری قبول کرلی۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا خودکش تھا جو صوبہ غزنی میں

واقع محمدیہ مسجد میں نماز ظہر کے دوران زور دار ہوا، نتیجے میں 2 نمازی

شہید اور 20 زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ مسجد کا تعلق اہل

تشیع مکتبہ فکر سے ہے۔حملے کے نوعیت کے حوالے سے متضاد دعوے کیے

جارہے ہیں، افغان فوج کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملہ تھا تاہم پولیس کا کہنا ہے

کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے

مطابق دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں