لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ، موسم خوشگوار

Spread the love

نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا،درخت اکھڑ گئے،کئی علاقوں میں بجلی معطل

لاہور ،فیصل آباد، گوجرانوالہ (رپورٹر، نمائندے، ایجنسیاں) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے آندھی اور موسلا دھار بارش ہوئی، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، چکوال، خانیوال، جھنگ، بھکر، منڈی بہاالدین،میانوالی، گوجرانوالہ، چونیاں، سانگلہ ہل، کلور کوٹ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ فیصل آباد اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ آندھی اور تیز بارش کے باعث شورکوٹ میں درخت گر گئے جب کہ کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی، سڑکوں پر درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ لاہور میں 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق ہلکی ہلکی مون سون ہوائیں ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہوگئیں جس سے موسم سہانا ہوگیا۔ ادھر بالائی اور وسطی علاقوں میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سے مون سون ہواں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی میں گز ہونے والی ہلکی بارش کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply