مریدکے، بجلی کے تاروں سے جھلس کر 2 افراد جاں بحق،7زخمی

Spread the love

گائوں والے بجلی کے ٹوٹے ہوئے تار کو جوڑ رہے تھے کرنٹ لگنے سے محمد علی اور بلال دم توڑ گئے

مریدکے (نامہ نگار) مریدکے ڈیر ہ لاٹھیاں کے قریب گائوں آہدیاں میں بجلی کے تاروں سے جھلس کر 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق گائوں والے اپنی مدد آپ کے تحت بجلی کے ٹوٹے ہوئے تار کو جوڑ رہے تھے کہ اسی دوران کرنٹ لگنے سے 2 افراد محمد علی اور بلال جاں بحق ہو گئے۔واقعہ میں 7 افراد زخمی بھی ہو گئے، جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply