6 جولائی کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1984ء بھارتی اغواشدہ ہوائی جہاز کی لاہور اے ئرپورٹ پر لینڈنگ ہائی جیکروں نے اکالی دل تنظیم کے سر کردہ رہنماؤوں کی رہائی کا مطالبہ کیا

1978ء اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے مغربی بیروت میں مسلمانوں کے علاقوں پر ناگہانی حملہ کر دیا

1975ء کامروسز نے فرانس سے آزادی کا اعلان کر دیا

1967ء بیافرن جنگ میں نائیجیرین فوجوں کا آتش فشانی حملہ

1957ء میسوری کی آزادی میں ہیری ایس ٹرومین لائبریری کا قیام کیا گیا

1953ء نانگاپربت کو آسٹریائی جرمن مہم جو ٹیم نے سر کیا

ولادت

1837ء جان لاکووڈ کپلنگ ایک انگریز استاد فن، مصور اور عجائب گھر مہتمم تھا، جس نے اپنا زیادہ تر وقت برطانوی ہند میں گزارا۔ وہ لاہور میں واقع نیشنل کالج آف آرٹس کا پہلا پرنسپل تھا۔ وہ مشہور مصنف رڈیارڈ کپلنگ کا باپ تھا۔ اس کا انتقال 26 جنوری 1911 کو ہوا۔

1859ء ورنروون ہایڈنسٹام ایک سویڈش زبان کے نثر نگار اور شاعر اور ناول نگار تھے آپنے نوبل ادب انعام 1916 میں جیتا۔ وہ 20 مئی 1940 کو انتقال کر گئے۔

1893ء جدید افسانہ نگاری کا بانی گے د موپساں , فرانسیسی مصنف (پیدائش: 1850ء)

1903ء ہوگو تھیورلایک سویڈن کے سائنس دان اور طب کے نوبل انعام یافتہ تھے جنھوں نے 1955 کا نوبل انعام وصول کیا تھا۔ وہ 15 اگست 1979 کو انتقال کر گئے۔

1907ء فریدا کاہلو، میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور و معروف مصورہ تھی جو میکسکو کے شہر کویوکان میں پیدا ہوئیں۔ فریدا کاہلو اپنی ہی تصاویر بنانے کے حوالے سے کافی مشہور تھیں۔ 2002میں فریدہ کاہلو پر ہالی وڈ میں ایک فلم بھی بنی۔ فلم میں فریدہ کا کردار سلمیٰ ہائیک نے ادا کیا۔ اس فلم نے 58 ملین ڈالر کا کاروبار کیا۔ وہ 13 جولائی 1954 کو انتقال کر گئیں

1931ء مراد ہوف مین، 1987ء سے 1994ء کے درمیان میں الجزائر اور مراکش میں جرمنی کے سفیر تھے اور اس سے پہلے برسلز میں نیٹو کے ڈائریکٹر اطلاعات تھے۔ انہوں نے 1980ء میں اسلام قبول کیا۔ انہوں نے یونین کالج نیویارک سے تعلیم حاصل کی اور پھر میونخ سے جرمن قانون میں ایم اے اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی۔ اسلام پر ان کی کتابوں میں “سفر مکہ” اور “اسلام: ایک متبادل” مشہور ہیں۔ مراد ہوف مینیورپ اور شمالی امریکا میں اکثر سفر کرتے رہتے ہیں۔ اب وہ ترکی میں رہائش پزیر ہیں۔

1935ء محمد محمودعالم (جنہیں ایم ایم عالم بھی کہا جاتا ہے) پاکستان کے جنگی ہواباز تھے۔ جن کی وجہ شہرت گنیز بک ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک منٹ میں سب سے زیادہ طیارے مار گرانے کا ریکارڈ ہے۔

1935ء چودہواں دلائی لاما تنزن گیاتسو یا تنزن گستاؤ (6 جولائی 1935ء۔ تا حال) موجودہ تبت کے سربراہ اور بدھ مت کے پیروکاروں کے موجودہ روحانی پیشوا ہیں۔

1946ء جارج واکر بش امریکہ کے سابق اور 43 ویں صدر ہیں۔ صدر بش دوسری بار امریکی صدارت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ ستمبر 2001 میں جب امریکہ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تو صدر بش نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کا اعلان کیا۔ افغانستان پر حملہ کیا گیا اور طالبان کی حکومت کو ختم کر دیا گيا۔ اس کے بعد صدر بش نے عراق پر حملہ کیا بے شمار لوگ مارے گئے۔ دہشت پر جنگ سلسلہ میں مسلمانوں کو امریکا سے باہر کیوبا عقوبت خانے میں قید کر کے تشدد کے احکام دیتا رہا۔ صدر بش کی پالیسیوں کو دنیا ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھتی ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ امریکی اسلحہ بیچنے اور مشرق وسطی میں تیل اور قدرتی گیس کے کنوں پر قبضہ کرنے کی کوشش ہے۔ صدر بش کے آباؤ اجداد کا تعلق سمرسیٹ انگلستان سے ہے۔ وہ سترھویں صدی میں امریکہ آئے۔ صدر بش 6 جولائی 1946ء کو پیدا ہوئے۔ وہ امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر بھی رہے۔ صدر بش کے والد بھی امریکہ بش سینئر کے صدر رہ چکے ہیں۔ بین الاقوامی تنظیم العفو بین نے اکتوبر 2011ء میں کینیڈا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بُش کو دورہ کینیڈا کے دوران جنگی جرائم اور تشدد کے الزام میں گرفتار کیا جاوے۔

1946ء سلویسٹر سٹالون، امریکی اداکار، ایک امریکی اداکار، سکرین رایٹر اور فلم ڈائریکٹر ہے۔ سٹالون کو ہالی ووڈ فلموں میں ایکشن کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے۔ دو قابل ذکر کردار راکی بالبوا اور جان ریمبو ہیں۔

1949ء تصدق حسین جیلانی عدالت عظمی پاکستان کے 21 ویں منصف اعظم تھے۔ انہوں نے افتخار محمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ عہدہ سنبھالا۔

1958ء مظہر عباس ایک پاکستانی صحافی ہیں۔ وہ اے آر وائی نیوز کے نائب ناظم اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے معتمد عمومی ہیں۔ وہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس کے بھائی ہیں۔ 35 سالہ صحافت کے دوران انہوں نے 5000 مضامین لکھے اور 400 ٹی وی شوز کا حصہ بنے۔

1972ء سیدعلی رضا عابدی پاکستانی سیاست دان تھے جو جون 2013ء تا مئی 2018ء تک قومی اسمبلی پاکستان کے رکن رہے۔ ان کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا 25 دسمبر 2018ء کو کراچی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خیابانِ غازی کے قریب ان کے گھر کے باہر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں انھیں کئی گولیاں لگیں اور انھیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال پی این ایس شفا لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

1985ء رنویر سنگھ جولائی1985ء کو پیدا ہوئے۔ وہ ایک بھارتی اداکار ہیں۔ ان کا شمار ہندی فلموں کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اس وقت وہ بھارتی فلموں کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بھی مانے جاتے ہیں۔ 2 فلم فیئر ایوارڈذ کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے متعدد ایوارڈز ملے اور 2012 سے وہ “فاربس انڈیا سلیبرٹی” کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ انڈیانا یونیورسٹی بلومنگٹن سے بیچلر کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد، سنگھ نے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کئی اشتہارات میں کام کیا اور یش راج فلمز کی رومانوی مزاحیہ فلم “بینڈ باجا بارات” میں ایک اہم کردار ادا کیا اس فلم نے کامیابی کے بہت سے نئے ریکارڈ بنائے اس فلم میں بہترین اداکاری کی وجہ سے انہیں فلم فیئر” نئے آنے والے بہترین مرد اداکار” کا ایوارڈ ملا سنگھ نے سنجے بھنسالی کی ہدایت کردہ تین فلموں میں کام کرکے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ ان کی فلم” باجی راؤ مستانی” میں ان کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا۔ فلم “پدمات” میں علاالدین خلجی کا کردار ادا کرکے ناقدین تک کو تعریف و توصیف پر مجبور کر دیا۔

وفات

1429ء امامتقی الدین محمد ابن احمد الفاسی مالکی مذہب کے عالم، محدث و مؤرخ ہیں۔ وہ 775ھ/ 1373ء میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے اور 832ھ میں مکہ مکرمہ میں وفات پائی۔ وہ بیک وقت محدث و مؤرخ تھے۔ اُن کی محدثانہ تصانیف ہنوز علمائے حدیث کے لیے شاہکار کا درجہ رکھتی ہیں۔ بحیثیت مؤرخ اُن کی تصنیف العقد الثمین فی تاریخ البلد الامین نمایاں حیثیت رکھتی ہے جو مکہ مکرمہ کی تاریخ میں الفاکہی اور الاذرقی کے بعد نہایت محققانہ و تحقیقی کتاب تحریر کی گئی۔ وہ 8 ستمبر 1373ء کو پیدا ہوئے۔

1854ء جارج سائمن اوہم ایک جرمن ماہر طبیعیات تھا جس نے بجلی سے متعلق کلیہ اوہم پیش کیا۔ کولون، نورمبرگ اور میونخ کی یونیورسٹیوں میں علم طبیعیات کا پروفیسر رہا۔ برقی رو کے خلاف کسی چیز کی مزاحمت کی اکائی کو اسی سائنس دان کے نام پر اوہم کہتے ہیں۔ کسی موصل کے سروں کے درمیان پوٹینشل ڈفرینس اور اس میں جاری ہونے والی برقی رو کی نسبت ہمیشہ یکساں رہتی ہے اور اس کنڈکٹر کی مزاحمت کے برابر ہوتی ہے۔ بشرطیکہ اس کنڈکٹر کی طبعی حالت میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔ اسے C=E/R سے ظاہر کرتے ہیں۔ جبکہ E, C اور R سے علی الترتیب کرنٹ، پوٹینشل ڈفرنس اور مزاحمت مراد ہے۔ وہ 16 مارچ 1789 کو پیداہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

2003ء حمید کاشمیری پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ناول نگار، افسانہ نگار، ڈراما نویس، کالم نگار تھے۔ وہ یکم جون، 1930ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا صل نام عبد الحمید تھا۔ حمید کاشمیری ایک بے حد فعال ادیب تھے۔ انہوں نے لاتعداد افسانے، پندرہ سے زیادہ ناول اور ٹیلی وژن کے لیے 50 سے زیادہ انفرادی ڈرامے، ڈرامہ سیریلز اور ڈراما سیریز تحریر کیں جن میں ایمرجنسی وارڈ، روزن زنداں، شکست آرزو، اعتراف، کافی ہائوس، لغزش اور ہفت آسمان کے نام شامل ہیں۔ ناولوں میں الاؤ ، شکست آرزو، کشکول، پہلا آدمی، ادھورے خواب اور افسانوی مجموعے دیواریں اور سرحدیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حمید کاشمیری مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے جن میں حریت، مساوات، نصرت اور نگار قابل ذکر ہیں

1995ء محمد نصرت قلمی نام عزیز نیسن بیسویں صدی کا ترکی کا مشہور ادیب، شاعر، ڈراما نگار، مزاح نگار، 100 سے زائد کتابوں کے مصنف اور جدید ترکی ادب کا معروف ترین نام ہے۔ وہ 20 دسمبر 1915ء کو پیدا ہوئے۔

1986ء ممتاز اردو مجلہ نقوش کے مدید محمد طفیل ہوشیارپوری انتقال کر گئے۔

‎1998ء ساون کا اصل نام ظفر احمد بٹ تھا وہ پاکستان فلم انڈسٹری کا سُپر ولین ہیرہ ہے 6 اپریل، 1905ء کو جموں کشمیر، برطانوی بھارت میں پیدا ہوا۔

تعطیلات و تہوار

عالمی یوم امداد باہمی

Please follow and like us:

Leave a Reply