لیٹ کر موبائل فون کا استعمال آنکھوں اور دماغ کیلئے خطرناک

Spread the love

کیلیفورنیا (امانیٹرنگ ڈیسک)کیلیفورنیا یونیورسٹی نے موبائل فون کے استعمال

سے متعلق حالیہ تحقیق میں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ لیٹ کر موبا ئل فون کا

استعمال جسم اور دماغ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ

اسمارٹ فون کی اسکرین سے خارج ہونیوالی شعاعیں آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں

اور دماغ کو جاگنے پر مجبور کرتی ہیں۔تحقیق کے مطابق اگر آپ کی نیند متاثر

ہوتی ہے اور آپ 5 سے 6 گھنٹے ہی سو پاتے ہیں، اس کے نتیجے میں دوران

نیند جسم کے اندر زہریلے مواد کی صفائی کا عمل مناسب طریقے سے نہیں ہوپاتا۔

یہ زہریلے اثرات پھر جسم کے اندر موجود رہتے ہیں جس کے نتیجے میں توجہ

مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، مختصر المدت یادداشت پر اثرات

مرتب ہوسکتے ہیں، مسائل کا حل نکالنے کی صلاحیت بھی ناقص ہوسکتی ہے۔کم

نیند کا نتیجہ لوگوں کے اندر نقصان دہ غذا کے استعمال کا رجحان بھی بڑھاتا ہے

جس کے نتیجے میں موٹاپے، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھ

جاتا ہے۔کسی بھی چیز کے استعمال کیلئے اعتدال پہلی شرط ہوتی ہے اسلئے

موبائل کے استعمال کے معاملے میں بھی توازن کے بگڑ جانے سے معاملہ گڑبڑ

ہوجاتا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply