131

پاکستان نتائج دیکھ چکا دوبارہ کارگل جیسی جرات نہیں کریگا،بھارتی آرمی چیف کی بڑھک

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راوت نے بڑھک

مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دوبارہ کارگل کی طرح بھارت کے خلاف

دراندازی کی جرات نہیں کریگا کیونکہ وہ نتائج دیکھ چکا ہے ،ہماری مسلح افواج

ملک کی سرحدوں پر کڑی نگرانی رکھے ہوئے ہیں، ایسا کوئی بھی علاقہ نہیں

جسے ہم نے غیر محفوظ چھوڑ رکھا ہو ۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق کارگل

جنگ کو 20سال پورے ہونے کے موقع پر دہلی کنٹونمنٹ میں منعقدہ ایک تقریب

کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل بیپن راوت کا کہنا تھاکہ

پاکستان دوبارہ بھارت کے خلاف ایسی جارحیت کی کوشش نہیں کرے گا ہماری

نگرانی کی ٹیمیںتمام علاقوں میں باقاعدگی کے ساتھ گشت کرتی ہیں۔


بھارتی آرمی چیف

اپنا تبصرہ بھیجیں