5 جولائی کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1687ء آئزک نیوٹن نے اپنی معروف تصنیف Philosophiae Naturalis Principia Matrematica شائع کی

1977ء وزیر اعظم بھٹو کی حکومت ختم کر دی گئی۔

1977ء پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل محمد ضیاء الحق نے 1973ء کے آئین کو معطل کر کے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ختم کر دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پر مارچ 1977ء کے انتخابات میں دھاندلی کرنے کا الزام لگاتے ہوئی ملک میں مارشل لا لگا دیا اور 90 دن کے اندر انتخابات کروانے کا وعدہ کیا۔

1983ء فرانس نے الجیریا پر حملہ کیا

2005ء شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان، بھارت اور ایران کو بطور مبصر رکنیت دے دی

ولادت

1888ء ہر برٹ سپنسر گیسرایک امریکی ماہر عصبیات تھے جنھوں نے 1944 کا نوبل انعام برائے طب و فعلیات حاصل کیا۔ انھوں نے پتہ لگایا تھا کہ انسانی جسم میں پیغام ایک سے دوسرے حصے میں کیسے پہنچتا ہے۔ ان کا انتقال 11 مئی 1963 کو ہوا۔

1891ء جان ہورڈ نورتروپ ایک امریکی کیمیادان تھا جنھوں نے انزائم، وائرس اور پروٹین کے قلمیں تخلیق اور علیحد گی پر کام کیا اور انھیں 1946ء میں جیمز بی سمر اور ونڈل میریڈتھ سٹینلی کے ساتھ کیمسٹری کا نوبل انعام دیا گیا۔ انہوں نے 27 مئی 1987ء کو بعض نامساعد حالات کے پیش نظر خود کشی کر لی۔

1936ء جیمز مرلیس ایک اسکاٹش ماہر معاشیات تھے۔ معاشیات میں ان کی کام کی اہمیت کو دیکھ کر 1996 میں انھیں اور ولیم وکری کو نوبل میموریل انعام برائے معاشیات مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔ ان کا انتقال 29 اگست 2018 کو ہوا۔

1951ء حسن نثار ایک مشہور کالم نگار، تجزیہ کار، نقاد اور صحافی ہیں۔ آپ اردو صحافت کے منفرد کالم نگار ہیں۔ آپ چوراہا کے نام سے کالم لکھتے ہیں۔ انکا کالم چوراہا روزنامہ جنگ میں شائع ہو رہا ہے۔ تعلق فیصل آباد سے ہے لیکن آج کل لاہور کے قریب دیہاتی علاقے میں رہتے ہیں۔ وہ معاشرتی تضادات، آئین کی بے احترامی، مذہبی انتہا پسندی، سائنس سے بے توجہی کے بارے میں لکھتے ہيں

1971ء عامر لیاقت حسین، ایک پاکستانی سیاستدان، براڈکاسٹر، شاعر اور مذہبی شخصیت ہونے کا دعوی کرنے والے کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ وہ 5 جولائی، 1971ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 6 اگست 2010ء سے جیو نیوز پر دکھائے جانے اپنے پہلے شو عالم آن لائن کی میزبانی کے بعد اے آر وائی ڈیجیٹل پر ٹی وی پروگرام عالم اور عالم کی میزبانی کی۔ عامر لیاقت حسین نے 2002ء میں قومی انتخابات میں حصہ لیا اور متحدہ قومی موومنٹ کی وابستگی سے قومی اسمبلی میں نشست حاصل کی۔ انہوں نے 2007ء میں قومی اسمبلی کی رکنیت اور مذہبی امور کی وزارت سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے اپنے کیئریر کا آغاز جیونیوز سے بطور نیوز کاسٹر کیا۔ وہ ایک متنازع شخصیت کے مالک اور جعلی مذہبی شخصیت کے طور پر بھی شہرت کے حامل ہیں 2008 میں ان کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کو جعلی کہا گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کسی آن لائن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور قانونی طور پر اس میں بہت سے سقم تھے وہ کبھی اپنا لکھا جانے والا مقالہ بھی سامنے نہ لا سکے وہ ہر طرح ایک متنازعہ شخصیت ہیں ان کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کو پیسے دے کر کچھ بھی کہلایا جا سکتا ہے۔

1989ء پاکستان میں پہلی ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی پیدائش

1882ء عنایت خان بانی مغربی تصوف تھے جنھوں نے مغرب (لندن) میں 1914ء میں ایک صوفی فرقے کی بنیاد رکھی جسے وہ کائناتی تصوف کہتے تھے۔ انھیں لندن میں نظام حیدرآباد نے بطور موسیقار کے برطانیہ بھیجا لیکن جلد ہی وہ تصوف پر عمل اور اس پر دھیان دینے لگے۔ 1923ء میں انھوں نے لندن میں موجود اس شاخ کو عالمی صوفی تحریک میں ضم کر دیا۔ وہ کائناتی وحدانیت کی بات کرتے ہیں اور ان کے پیغام میں محبت، خوبصورتی اور یگانگت پائی جاتی ہے۔ وہ سوچتے تھے کہ کسی بھی مذہبی کتاب کو بنا دھیان کے لے لینے سے روح ختم ہوجاتی ہے۔ آج بھی اس تحریک سے وابستہ لوگ فرانس ،ولندیز، انگلستان، جرمنی ،امریکا،کینیڈا، روس اور آسٹریلیا میں ملتے ہیں۔ مشہور امریکی باکسر محمد علی بھی خود کو ان کا پیروکار کہتے تھے۔ 5 فروری، 1927ء کو برطانیہ میں انتقال ہوا۔

1895ء گورڈن جیکب، برطانوی موسیقار (وفات: 1984ء)

1860ء بوب ڈفی، امریکی باسکٹ بال کھلاڑی

1989ء جوزف کنگ، امریکی گلوکارہ

وفات

1460ء جلال الدین محلی شافعی عالم، مفسر قرآن، محدث، فقیہ ، ماہر علم الٰہیاتاور امام جلال الدین سیوطی۔ وہ 23 ستمبر 1389ء کو پیدا ہوئے۔ متوفی 1505ء کے استاذ تھے ۔ انہیں عرب کا تفتازانی کہا جاتا ہے۔

1927ء البرچٹ کوسلاایک جرمن حیاتیات دان تھے انھوں نے سب سے پہلے جینیات پر کام کا آغاز کیا۔ نہیں 1909ء میں نوبل انعام برائے طب دیا گیا۔ وہ 16 ستمبر 1853ء کو پیدا ہوئے۔

2015ء یوچیرو نامبوجاپان/ امریکا کے ایک طبیعیات دان تھے جنھیں 2008 میں نوبیل انعام دی گیا جس کی وجہ انکی جانب سے سیمٹری کے خودبخود ٹوٹنے کے عمل کو دریافت کرنے تھا۔

تعطیلات و تہوار

الجیریا کا یوم آزادی

1811ء وینز ویلا،اسپین سے آزادی حاصل کرنے والا جنوبی امریکہ کا پہلا ملک بنا

Leave a Reply