دورہ امریکہ میں وزیر اعظم پاکستانی سفارت خانے میں قیام کریں گے: فردوس عاشق اعوان

Spread the love

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان ، دورہ امریکہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستانی سفارتخانے میں قیام کریں گے، آئی ایم ایف نے معاشی استحکام سے متعلق عمران خان کی سوچ پر مہر ثبت کردی ہے

یہ بھی پڑھیں:بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ، فردوس عاشق اعوان

امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی اور یہی حکومت تھی جو امریکہ کے سامنے سینہ تان کر کھڑی ہوگئی، دنیا کو دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کرنا پڑا ، پاکستان کا وزیراعظم پورے وقار کے ساتھ امریکہ کا دورہ کرے گا، صرف وزیر خارجہ ساتھ ہوں گے یہ ہوتی ہے تبدیلی

Please follow and like us:

Leave a Reply