سپریم کورٹ سے سلیکٹڈ وزیر اعظم کی پلی بارگین کی آفر کے نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Spread the love

لاہور (صباح نیوز)سپریم کورٹ سے سلیکٹڈ وزیر اعظم کی پلی بارگین کی آفر کے نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمعـقرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئیـ عمران خان کی طرف سے شریف فیملی کو پلی بارگین کی آفر کرنا عدلیہ کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہےـ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے عدلیہ کے فیصلوں کی توہین کی ہےـ

یہ بھی پڑھیں:سابق رکن پنجاب اسمبلی فرزانہ بٹ نے پولیس اہلکار کو تھپڑ دے مارا

سلیکٹڈ وزیر اعظم نے عدلیہ اور اداروں کو کنٹرول کرنے کا تاثر دیا ہےـجمہوریت میں عدلیہ سمیت تمام ادارے آزاد اور خود مختار ہوتے ہیںـ عمران خان کے بیان نے عدلیہ اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہےـیہ ایوان سلیکٹڈ وزیر اعظم کی شریف فیملی کو پلی بارگین کی آفر کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہےـیہ ایوان سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کے بیان کا نوٹس لیا جائےـورنہ عوام میں تاثر جائے گا کہ عدلیہ اور دیگر ادارے فیصلے کرنے میں آزاد اور خود مختار نہیں رہے

Leave a Reply