وزیر اعظم عمران خان کی ایل او سی دھماکے کی شدید مذمت

Spread the love
Image result for ‫وزیراعظم کی دعا‬‎

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے   لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے اپنے بیان میں مذکورہ دھماکے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کے درجات کی بلندی اور واقعہ  کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لائن آف کنٹرول کے قریب چھمب سیکٹر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا اس ضمن میں  کہا  کہ واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔پاک فوج کے شہدا میں نائیک شیر زمان، صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب اور سپاہی غلام قاسم شامل ہیں۔تمام شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا 

Leave a Reply