140

آزاد کشمیر چھمب سیکٹر ایل اوسی پربم دھماکہ،5 فوجی شہید

Spread the love

راولپنڈی (جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )آزاد کشمیر میں دھماکا

خیز مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے،پا ک فوج کے شعبہ

تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکا خیز مواد پھٹنے کا واقعہ ایل او

سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں برنالہ کے علاقے میں آیا۔آئی ایس پی آر

کے مطابق واقعے میں ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا،دھماکے میں شہید

یہ بھی پڑھیں:بھارتی دہشتگردی جاری،ایل اوسی پرجارحیت،7مکان تباہ، پاک فوج کی جوابی کارروائی

ہونیوالوں کی شناخت صو بید ا ر محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب،

سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر زمان کے ناموں سے ہوئی ہے،پاک فوج کے

شعبہ تعلقات عا مہ کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔آئی ایس

پی آر کے مطابق بھارت دوطرفہ سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قواعد کی خلا

ف ورزی کر رہا ہے، واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی حمایت یافتہ دہشت

گردی کا ثبوت ہے،تاہم دھماکے کی قسم اور دیگر تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں،

شہید جوانوں میں صوبیدار محمد صادق کا تعلق ضلع نیلم ، سپاہی محمد طیب کا

ضلع خوشاب ، نائیک شیر زمان کا ضلع کرک، سپاہی زہیب کا ضلع پونچھ اور

سپاہی غلام قاسم کا ضلع سرگودہا سے ہے ۔


فوجی جوان شہید

اپنا تبصرہ بھیجیں