144

حافظ سعید سمیت6تنظیموں کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر) کائونٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کالعدم تنظیم جماعۃ

الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ساتھیوں سمیت 6کالعدم تنظیموں کیخلاف

دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، سی ٹی ڈی کی جانب سے

کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے رہنمائوں میں عبدالرحمن، امیر حمزہ، محمد یحییٰ بھی

شامل ہیں ۔ تمام مقدمات دہشتگردی ایکٹ کے تحت لاہور ، گوجرانوالہ ، ملتان کے

مختلف تھانوں میں درج کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بد ھ کے روز

کائونٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کی مالی

معاونت کے الزام پر کالعدم تنظیم کے سربراہ حافظ سعید سمیت کیخلاف

دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ

دہشتگردوں کی مالی معاونت پردیگر5کالعدم تنظیموں کے رہنمائوں کے خلاف

بھی دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کئے گئے ہیں۔جن کالعدم تنظیموں

کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیںان میں کالعدم تنظیم

دعوۃ الا رشاد، معاذ بن جبل ٹرسٹ ، الانفال ٹرسٹ، کالعدم المدینہ فائونڈیشن ،

الحمد ٹرسٹ کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔جن پر مقدمات درج

ہوئے ہیں ان پر ٹرسٹ کے نام پر دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے کیلئے فنڈز

اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں جبکہ ان افراد پر دہشتگردی کو پروان چڑھانے

کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کا بھی الزام ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق جن پر مقدمات

بنائے گئے ہیں ان میں عبدالرحمان مکی، امیرحمزہ، ملک ظفر اقبال، نعیم شاہ،

محسن بلال ، عبدالرقیب، ڈاکٹر احمد دائود، ڈاکٹر محمد ایوب، عبداللہ سعید،

عبدالغفار کے نام شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب

حکومت نے یہ اقدام پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے اٹھایا ہے۔ اس

مقصد کیلئے مختلف این جی اوز کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات

کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں