لاہور ائیرپورٹ پر فائیرنگ دو شخص ہلاک، دو ملزم گرفتار

Spread the love

قیصر بٹ کے بھائی نے اسلحہ دے کر بھیجا 50 لاکھ ملے، ملزمان،

لاہور(بابر بھٹی سے)‏لاہور ائیرپورٹ کےاندر فائیرنگ سے عمرہ کر کے آنے والا شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور شخص بھی جاں بحق ہو گیا ہے جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔ اس واقعہ نے جہاں ایک خاندان غم و انوہ کا شکار ہوا ہے وہاں پر ائیر پورٹ کی سیکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ واضح رہے کہ ائیرپورٹ کے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے مسافروں کو بھرپور تحفظ کا دعویٰ کیا جاتا ہے سیکیورٹی کے سلسلہ میں یہاں اےاین ایف رینجر آرمی اےایس ایف تعینات ہیں۔

مرنے والے کی شناخت زین جٹ کے نام سے ہوئی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق مرنے والا زین جٹ اجرتی قاتل تھا۔ جبکہ گولی چلانے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ انہیں قیصر بٹ کے بھائی نے اسلحہ دے کر بھیجا اور اس کے عوض انہیں 25 لاکھ فی کس دیئے گئے۔ قیصر بٹ کے بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائی کا کیس عدالت میں لڑ رہے ہیں اور ہمارا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں۔

Leave a Reply