آصف زرداری کی بے نامی جائیداد ایف بی آر نے منجمد کی: فردوس عاشق اعوان

Spread the love



حکومت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی،کوئی دبا ؤقبول نہیں کیا جائیگا

سینیٹر چودھری تنویر کی 6 ہزار کنال بے نامی جائیداد کو بھی منجمد کیا گیا،معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (نامہ نگار)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کراچی میں سابق صدر زرداری کی بے نامی جائیدادوں کو کل ایف بی آر نے منجمد کیاسینیٹر چودھری تنویر کی 6ہزار کنال بے نامی جائیداد کو بھی منجمد کیا گیااپوزیشن کے سیاسی انتقام کے بیانیے کو مسترد کرتی ہوں

ن لیگ نے اپنے دور میں پنجاب پولیس کو سیاست زدہ کردیاتھا،کس کو نہیں پتہ کہ رانا ثنا اللہ کے کالعدم تنظیم سے کیا رابطے تھے، بڑا شخص بڑا کام بڑی گاڑی میں ہی کرسکتا ہے۔منشیات استعمال کرنیوالوں کے سہولت کاروں کو پہلے گرفتار ہونا چاہیے۔عوام توقع کررہے تھے کہ ن لیگ رانا ثنا اللہ سے لا تعلقی کا اظہار کریگی۔ میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق نے کہا کہ افسران نے طاقتور شخص کو روک کر ملک اور دھرتی سے وفاداری نبھائی۔

اچھے عمل پر اداوں پر تنقید کی بجائے انکی کارکردگی پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے ۔اپوزیشن کے سیاسی انتقام کے بیانیے کو مسترد کرتی ہوں۔افسران نے جان پر کھیل کر مافیا کے خلاف کارروائی کی ۔ن لیگ نے اپنے دور میں پنجاب پولیس کو سیاست زدہ کردیاتھا کس کو نہیں پتہ کہ رانا ثنا اللہ کا سانحہ ماڈل ٹاون میں کیا کردار تھا

معاون خصوصی نے کہا کہ کس کو نہیں پتہ کہ رانا ثنا اللہ کے کالعدم تنظیم سے کیا رابطے تھے ۔کراچی میں سابق صدر زرداری کی بے نامی جائیدادوں کو کل ایف بی آر نے منجمد کیاسینیٹر چودھری تنویر کی 6ہزار کنال بے نامی جائیداد کو بھی منجمد کیا گیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی،کوئی دبا ؤقبول نہیں کیا جائیگااب ہر شخص کو قومی خزانے میں ٹیکس ادا کرنا ہوگا

Leave a Reply