86

روسی آبدوز میں آگ لگنے سے عملے کے 14 افراد ہلاک

Spread the love

آبدوز کو اس وقت آگ لگی جب وہ روسی سمندری حدود میں کچھ تجربات کر رہی تھی،روسی وزارت دفاع

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) سمندر کی گہرائیوں میں موجود روسی آبدوز میں آگ لگنے سے عملے کے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آبدوز کو اس وقت آگ لگی جب وہ روسی سمندری حدود میں کچھ تجربات کر رہی تھی، عملے کی قربانیوں کے باعث آگ بجھا دی گئی۔حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز اس وقت روس کے شمالی فلیٹ کے بیس سیورومارسک میں موجود ہے، آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اگست 2000 میں روسی ایٹمی آبدوز کرسک کو بیرنٹس کے سمندر میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث عملے کے تمام 118 افراد ہلاک ہو گئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں