کراچی کورونا 14 صحتیاب 85

عمران کی اے ٹی ایم جہانگیر ترین نے کس حیثیت میں پریس کانفرنس؟ مرتضیٰ وہاب

Spread the love

دوسروں کو مشورے دینے والا نااہل شخص کون ہوتا ہے؟ کیا عمران کے پاس کوئی ترجمان نہیں ہے، مشیر اطلاعات سندھ

کراچی ( سٹاف رپورٹر) مشیر اطلاعات و قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کی اے ٹی ایم مشین ہیں، انہوں نے کس حیثیت سے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے سندھ حکومت اور سندھ کے عوام کو بھی مخاطب کیا، کوئی نااہل فرد حکومتی وسائل استعمال کرتے ہوئے پریس کانفرنس کیسے کر سکتا ہے اور منتخب حکومت کو مشورے دینے والا نا اہل شخص کون ہوتا ہے؟ کیا عمران نیازی کے پاس کوئی اور ترجمان نہیں تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو برباد کرنے والوں سے اچھے کی امید کیسے کرسکتے ہیں؟ یوریا کھاد کی بوری کی قیمت میں200روپے سے زائد اضافہ کر دیا گیا اسکا اثر عام آدمی پر پڑیگا۔

حکومتی غلط پالیسیوں کے باعث ٹیکسٹائل مالکان ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ ایک سوال پر کہا کہ حیرت ہے ایم کیو ایم وفاق کا حصہ ہے لیکن پانی مسئلے پر وفاق سے بات کرنے کے بجائے احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا گورنر سندھ و دیگر ہارس ٹریڈنگ میں ناکام ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں