181

زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات، طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے انعقاد پر پاکستان کے مشکور ہیں: زلمے خلیل زاد

Spread the love

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کےلئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے، خطے میں امن و استحکام کے لئے افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ زلمے خلیل زاد کے ہمراہ وفد میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، دفاع اینڈ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نمائندے شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھے گا جبکہ افغانستان میں قیام امن کے لیے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے۔زلمے خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے انعقاد میں سہولت کاری پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکی قیادت، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں