88

روس ہر طرح کی دھونس و دھمکی اور خودسرانہ پابندیوں کا مخالف ہے،روسی وزیرخارجہ

Spread the love

دیگر ملکوں میں حکومتوں کو گرانے کی کوششوں کی حمایت اور غیر قانونی اقدامات ناقابل قبول ہیں،خطاب

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں دھونس و دھمکی، باج وصولی، دباؤ، خودسرانہ پابندیوں اور تجارتی جنگ کے خلاف ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں پارلیمانی نظام کی ترقی کے زیرعنوان منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا

ماسکو ایسی حکومتوں کو گرانے کی ہرطرح کی کوشش کو جو اپنی آزادانہ پالیسیوں کی وجہ سے بعض ملکوں کی تابعداری نہیں کرنا چاہتیں، ناقابل قبول سمجھتا ہے،روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دیگر ملکوں میں حکومتوں کو گرانے کی کوششوں کی حمایت اور غیر قانونی اقدامات ناقابل قبول ہیں

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہت سے ملکوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعدد قراردادیں پاس کر کے اس طرح کے طریقہ کار کی مذمت کی ہے، پارلیمانی نظام کی ترقی کے زیرعنوان دوسری بین الاقوامی کانفرنس پیر کو ماسکو میں شروع ہوئی جس میں دنیا کے ایک سو بتیس ملکوں کے آٹھ سو مہمان شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں