149

دبئی کی مفرور شہزادی کی جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست

Spread the love

حیا بنت الحسین گھر سے ناراض ہو کر اپنی 11 سالہ بیٹی اور 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ جرمنی پہنچی تھیں،رپورٹ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین ناراض ہو کر جرمنی پہنچ گئیں اور سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین گھر سے ناراض ہو کر اپنی 11 سالہ بیٹی اور 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ جرمنی پہنچیں جہاں انہوں نے دبئی میں اپنی جان کو درپیش خطرے کے باعث سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے دی۔45

سالہ شہزادی حیا بنت الحسین کی دبئی سے جرمنی آمد اور سیاسی پناہ کی درخواست دینے کی تاحال جرمن حکومت یا متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق نہیں کی ہے تاہم شہزادی حیا اور ان کے بچوں کو رواں برس جنوری کے بعد سے کسی بھی عوامی مقام پر نہیں دیکھا گیا، شہزادی حیا شیخ محمد کی چھٹی بیوی ہیں اور وہ اردن کے موجودہ بادشاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن بھی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ایک بیٹی بھی گھر سے ناراض ہو کر دبئی سے برطانیہ پہنچی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں