رانا ثنااللہ فرد جرم 174

لیگی کارکنوں کارانا ثناللہ کے گھرکےباہراحتجاجی مظاہرہ،اے این ایف کاسمن آباد میں ڈیرہ پر چھاپہ

Spread the love

فٖیصل آباد(کرائم رپورٹر)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی اے این

ایف کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد متعدد ن لیگی کارکنوں نے ان کی رہائش گاہ

واقع سمن آباد میں ایک مظاہرہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کو سخت تنقید کا

نشانہ بنایا۔ دوسری جانب مقامی مسلم لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اس

سلسلے میں احتجاجی لائحہ عمل کے لئے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں تاہم

سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو اے این ایف نے تحویل میں لے لیا

آخری اطلاع کے مطابق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ علاوہ ازیں رانا ثناء اللہ

کی گرفتاری کے بعد اے این ایف کی ایک خصوصی ٹیم نے سمن آباد میں ان کے

ڈیرہ پر چھاپہ مارا اور وہاں سے کچھ ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا۔ باخبر ذرائع کے

مطابق رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی فیصل آباد میںان کے قریبی

عزیز اور اہل خانہ اپنے گھروں کو تالے لگا کر روپوش ہو گئے فیصل آباد

ڈسٹرکٹ بار نے رانا ثناء اللہ کی بار ممبر شپ کی وجہ سے آج عدالتوں کا بائیکاٹ

کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں