پاکستان کی کابل میں ہونیوالے دہشت گرد حملے کی مذمت

Spread the love

ایسے حملوں کا مقصد افغانستان میں امن، سلامتی اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان نے پیر کی صبح کابل میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ اپنے ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی اور اس کے عزائم کی مذمت کرتا ہے، انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے حملوں کا مقصد افغانستان میں امن، سلامتی اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے

Leave a Reply