سی این جی قیمتوں میں اضافہ: کراچی کے ٹرانسپورٹرز کا آج سے ہڑتال کا اعلان

Spread the love

کراچی(وائس آف ایشیا) سی این جی کی قیمت میں اضافے کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج منگل سے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کااعلان کر دیا ہے ۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ سی این جی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد بسیں چلانا ممکن نہیں، کرایوں میں اضافے کی بات بعد میں طے کریں گے۔ انہوںنے کہا ہے کہ سی این جی پمپس مالکان آہستہ آہستہ قیمتیں بڑھاتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی ریٹس کے بعد فی کلو سی این جی پر 20 روپے اضافہ ہوا ہے ۔

Leave a Reply