گجرات،سی ٹی ڈی کی کارروائی، ریڈ بک میں شامل 3 دہشتگرد ہلاک 3 فرار

Spread the love
Image result for ‫گجرات،سی ٹی ڈی کی کارروائی،‬‎
فائل فوٹو

گجرات،سی ٹی ڈی کی کارروائی، ریڈ بک میں شامل 3 دہشتگرد ہلاک،3فرار

خطرناک دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی،سی ٹی ڈی

گجرات (کرائم رپورٹر)گجرات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کالعدم تحریک طالبان کے 6 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت نادر، طیب اور بلال کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ، نقشے اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد 2007 میں سرگودھا میں پاکستان ایئر فورس کی بس اور پولیس ٹریننگ سکول پر حملے سمیت متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے نام ریڈ بک میں بھی شامل تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خطرناک دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی۔

Leave a Reply