84

شیدا ٹلی صاحب عوام دشمن بجٹ پاس کروانے کے بعد عمران نیازی کی سیاست شروع نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو گئی ہے۔

Spread the love

تحریک انصاف کو شرم آنی چاہئے، چپڑاسی نے پوری پارٹی پہ قبضہ کر لیا ہے۔رانا ثنااللہ کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماء و رکن قومی اسمبلی رانا ثناااللہ نے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے بیان پہ ردِعمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ شیدا ٹلی صاحب عوام دشمن بجٹ پاس کروانے کے بعد عمران نیازی کی سیاست شروع نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو گئی ہے۔

شیدا ٹلی پوری تحریک انصاف کو شرم آنی چاہئے، چپڑاسی نے پوری پارٹی پہ قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ شیدا ٹلی ریلوے کے دس ماہ کے خسارے، کرائیوں میں اضافے، اور حادثوں کا عوام کو جواب چاہیے۔

انہوں نے سوال کیا کہ شیدا ٹلی ایک ناکام، جھوٹا اور سیاست کا لوٹا ہے۔شیدا ٹلی چوری سے آئی ہوئی نالائق حکومت میں صرف چوری ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف ٹیکس چوروں، منی لانڈررز اور کمیشن خوروں کا قبرستان ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ شیدا ٹلی عوام دشمن بجٹ کے حق میں ووٹ دے کر آپ کو نالا لئی میں ڈوب کر خودکشی کر لینی چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...