وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم آج پوسٹ بجٹ کی ترجیحات سے آگاہ کریں گے ، فردوس عاشق اعوان

Spread the love

ایمنسٹی سکیم کی مدت میں اضافے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،معان خصوصی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وہ قیادت جنہوں نے بجٹ کی تیاری میں اور پھر بجٹ کو پاس کروانے اپنا کردار ادا کیا ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتی ہوں وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم اتوار کو تفصیل سے بات کریں گے اور پوسٹ بجٹ کی ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔

ہفتہ کو قومی اسمبلی میں حکومتی چیف وہپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر کے ہمراہ معاون خصوصی اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ٹیم نے بجٹ پاس کرانے کے لیے مافیا کا مقابلہ کیا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجٹ میں اپوزیشن کو پورا بولنے کا موقع دیا گیا، پروڈکشن آرڈر کا سہارا لینے والے سارا دن خوش گپیوں میں مصروف رہے پوری قوم نے دیکھا کہ پروڈکشن آرڈر والے لیڈروں کے دل میں عوام کا کتنا درد ہے۔

پروڈکشن آرڈر والے لیڈر ایوان کی بجائے میڈیا کی زینت بنے رہے، معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن قوم کی بجائے اپنے ذاتی ایجنڈے پر کاربند رہے اپوزیشن لابیز میں بیٹھ کر جیبوں میں ٹی اے ڈی اے لے کر چلی گئی، اتحادیوں کے تعاون سے بجٹ منظور کرواکر اپوزیشن کو ناکام بنایا گیا۔ معاشی روڈ میپ دینے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ اپوزیشن نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے نیا جانشین لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمنسٹی سکیم کی مدت میں اضافے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہواعامر ڈوگر نے کہا کہ وفاقی بجٹ واضح اکثریت سے منظور ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار 13،13گھنٹے مسلسل سیشن میں بجٹ بحث ہوئی پہلی بار 56گھنٹے سے زائد وفاقی بجٹ پر تفصیلی بحث ہوئی:سعد رفیق نے پروڈکشن آرڈر کے باوجود بجٹ پر ایک لفظ نہیں بولا،مذمت کرتے ہیںسپیکر نے تنقید کے باوجود ایوان کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلایا۔ تمام میڈیا کابھرپور کوریج دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں
#

Please follow and like us:

Leave a Reply