سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 78 ہزار 600 روپے کا تولہ ہوگیا

Spread the love

کراچی ( کامرس رپورٹر) سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 78 ہزار 600

روپے کا تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی، 67 ہزار

387 روپے کا ہوگیاموجودہ حکومت آنے کے بعد سے سونے اور ڈالر کی قیمت

میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، جولائی 2018 سے اب تک سونے کی قیمت

میں 22 ہزار روپے فی تولہ تک کا اضافہ ہوا کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی

ایشن کے مطابق ہفتہ کے روز سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 78 ہزار 600

روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ سونے کی قیمت میں جمعہ کے روز بھی 1900 روپے

کی کمی دیکھی گئی تھی تاہم جمعرات کو سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 81

ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا تھا۔ اگر جمعرات کے دن کے حساب سے اعداد

وشمار کا جائزہ لیا جائے تو جولائی 2018 سے 27 جون 2019 تک سونے کی

فی تولہ قیمت میں 22 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا تھا۔ اس عرصے کے دوران

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 175 ڈالر کا اضافہ ہوا اور اس کی فی

اونس قیمت 1450 ڈالرتک گئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی

کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 67 ہزار 387 روپے کا ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ آج

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی

اونس سونا 1410 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔


سونا

Please follow and like us:

Leave a Reply