168

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے ہرا دیا

Spread the love

لارڈز(سپورٹس رپورٹر) ورلڈکپ کے 37 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ

کو 86 رنز سے ہرا دیا۔لارڈزکےمیدان پر کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 244

رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑ کھڑا ئی اور پوری

ٹیم صرف 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان ولیمسن 40 اور راس ٹیلر 30 رنز بنا

کر نمایاں رہے۔ گپٹل20،نکولس 8،لیتھم 14، گرینڈ ہوم صفر،جمی نیشن 9،

سوڈھی 5، فرگوسن صفر اور سینٹنر 12 رنز ہی بناسکے۔آسٹریلیا کی جانب سے

مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے کیوی بیٹنگ لائن تہس نہس کر دی

اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بہرینڈڈورف نے 2، کمنز، اسمتھ اورلیون نے ایک ایک

وکٹ حاصل کی۔اس سے قبلپہلے آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ

کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیوی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے حریف

بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، آسٹریلیا

کی آدھی ٹیم صرف 92 پر لوٹ گئی تاہم عثمان خواجہ نے ایک اینڈسنبھالے رکھا

اور کیرے کے ساتھ مل کر 107 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کی

پوزیشن کو مستحکم کیا۔عثمان خواجہ 88 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ

کیرے نے 71 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 16، فنچ 8،اسمتھ 5، میکسویل صفر،

اسٹونیس21 ، کمنس 23 اور بہرینڈڈورف صفر پر پویلین لوٹے۔آسٹریلیا نے

مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر244 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ

نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، فرگوسن اور جمی نیشام نے 2،2 جب کہ

ولیمسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بولٹ نے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک کی۔آسٹریلیا

کی جانب سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے

ہوئے کیوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑائے اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں