اے این پی کے مقامی صدر سرتاج خان قتل

Spread the love

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چارسدہ سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ کے صدرسرتاج خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سرتاج خان کو گلبہار کے علاقے میں قتل کیا گیا۔ نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ زخمی حالت میں سرتاج خان کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔

ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے بتایا کہ اے این پی رہنما کو متعدد گولیاں لگی،بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حملے کے وقت مقتول گاڑی کے اندر بیٹھے تھے، حملہ آوروں نے نہ تو ان سے موبائل چھینا اور نہ کوئی رقم لی۔ سرتاج خان کی میت کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply