155

سیمی فائنل میں جانا ہے تو افغانستان کو ہرانا ہے

Spread the love

ہیڈنگلے(مانیٹرنگ ڈیسک)لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں آج پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک 7 میچز کھیل چکی ہیں، قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک 7 میچوں میں سے تین میں کامیابی اور ایک میچ بارش سے متاثر ہوگیا۔ افغانستان ایونٹ کے 7 میچز میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے جب کہ افغانستان آخری یعنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔ شاہین آج کا میچ بھی جیتنے کے لیے پر عزم ہیں جس کے لیے تمام کھلاڑیوں نے گذشتہ روز بھرپور پریکٹس بھی کی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم میں فی الحال کسی تبدیلی کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں