173

29 جون کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

29 جون کے واقعات

واقعات

1534ء جیکس کارٹیئر پہلا یورپین جو پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ پہنچا

1949ء جنگ عظیم دوم کے بعد امریکی فوج نے کوریا سے انخلا کیا

1950ء انڈونیشیا اقوام متحدہ کا رکن بننے والا ساٹھواں ملک بنا۔

ولادت

1889ء سر عبد الرشید (29 جون 1889ء – 6 نومبر 1981ء) پاکستان کے پہلے منصف اعظم تھے۔ ان کا تعلق باغبانپورہ لاہور سے تھا۔ وہ آرائیں قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ 27 جون 1949 سے 29 جون 1954 تک منصف اعظم کے عہدے پر تعینات رہےاس سے قبل عدالت عظمی کو وفاقی کورٹ کا نام دیا گیا تھا۔ سر عبدالرشید کا انتقال 6 نومبر 1981ء کو ہوا۔

1914ء مجید امجد، جدید اردو نظم کے مشہور ترین شاعر تھے۔ جدید اردو نظم کے ایک اہم ترین شاعر۔ جنہوں نے اپنی شاعری سے اردو نظم کو نیا آہنگ بخشا۔ ان کا شمار جدید اردو نظم کے عظیم شعرا میں ہوتا ہے۔ مجید امجد کی فطری بے نیازی کے سبب ان کی زندگی میں ان کا ایک مجموعہ شب رفتہ کے عنوان سے شائع ہوا۔ بعد ازاں تاج سعید اور ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے مجید امجد کا شعری کلیات مرتب کیا۔ مجید امجد کی نثر بھی مقدار میں کم ہونے کے باوجود ان کو ایک منفرد شناخت عطاکرتی ہے۔ ڈاکٹر افتخارشفیع کی مرتبہ کلیات نثر سے ان کے تنقید،ترجمہ نگاری،بچوں کے ادب،کالم نگاری جیسی اصناف سے دل چسپی کا پتہ چلتا ہے۔ ان کا انتقال 11 مئی 1974ء کو ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

1929ء اطالوی صحافی۔ خاص طور پر انٹرویوز کی وجہ سے معروف و متنازع رپوٹر۔ اوریانہ فلاچی کو پہلی شناخت دوسری جنگ عظیم کے دوران فاشزم مخالف صحافی کے طور پر ملی اور انہوں نے اس زمانے میں جنگ کے انتہائی خطرناک میدانوں سے بڑی بے خوفی سے رپورٹنگ کی۔ جنگ ختم ہونے کے بعد انہوں نے دنیا کے معروف اور انتہائی متنازع اور سخت گیر تصور کی جانے والی شخصیات سے انٹرویو کیے۔ ان انٹرویوز میں ان کے سوال اور انداز نے جوابوں سے کہیں زیادہ مقبویت حاصل کی۔ انہوں سے جن لوگوں سے انٹرویو کیے، ان میں ایرانی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ خمینی، فلسطینی رہنمایاسر عرفات، امریکی وزیر خارجہ ہنری کیسینجر اور پاکستان کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو بھی شامل تھے۔ امریکی وزیرِ خارجہ کیسینجر نے بعد میں اس انٹرویو کو اپنی زندگی میں کبھی کسی صحافی سے ہونے والی ’انتہائی تباہ کن گفتگو‘ قرار دیا۔ اوریانہ نے اپنی اسی خُو کا اظہار گیارہ ستمبر اور نیو یارک اور واشنگٹن کے حملوں پر بھی کیا۔ ان حملوں کے فوراً بعد لکھتے ہوئے انہوں نے اسلام کو جابرانہ اوریورپ میں رہنے والے عرب تارکینِ وطن کو متعصب قرار دیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے رویّے میں مزید سختی آئی اور انہوں نے اسلام کو آزادی کا مخالف نفرت بھرا مذہب بھی قرار دیا۔ انہیں کئی بار اپنے خیالات کی وجہ سے عدالتوں کا کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ان کے خیالات کی وجہ سے بعض اوقات ان لوگوں کو بھی خفت اٹھانا پڑی جو مختلف عقائد کے درمیان تفہیم و مفاہمت کی کوششیں کر رہے تھے۔ تاہم انہوں نے کبھی معذرت خواہی کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ فلورنس کے ایک ہسپتال میں 15 ستمبر 2006 کو کینسر کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔

1957ء قربان قلی مالک قلیوویچ بردی محمدوف ایک ترکمان سیاست دان اور فروری 2007ء سے ترکمانستان کے صدر بھی ہیں۔ ان کے لیے یہ بھی اعزاز انفرادیت ہے کہ وہ دنیا کے اب تک کے پہلے دندان ساز ہیں جنہیں صدارت کا منصب ملا۔ ان کے بعد پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی دوسرے دندان ساز ہیں جو کسی ملک کے صدر کے عہدے پر پہنچے ہیں۔

وفات

1534ء محقق کرکی یا علی بن حسین بن عبدالعالی کَرَکی جبل عامِلی یا محقق ثانی صفوی سلطنت کے ایک شیعی عالم، محدث اور فقیہ تھے۔ وہ صفوی سلطنت کے عہد میں مشہور ترین مجتہد تھے۔چودہویں صدی اور پندرہویں صدی کے بیشتر شیعی مجتہدین اُن کے شاگرد تھے۔ نعمۃ الله الجزائری اور حسین بن عبدالصمد الحارثی اُن کے مشہور شاگرد ہیں۔اُن کی وجہ ٔ شہرت تصنیف جامع المقاصد فی شرح القواعد ہے۔ ان کی پیدائش کا سال 1461ء بیان کیا گیا ہے۔

1960ء فرینک پیٹریک کینیڈین آئس ہاکی کا کھلاڑی اور کوچ

2018ء اروڈ کارلسن ایک سویڈش عصبیات دان تھا جن کو 2000ء میں فعلیات و طب کا نوبل انعام دیا گیا۔ وہ 25 جنوری 1923ء کو پیدا ہوئے۔

تعطیلات و تہوار

سیچیلیس کا یوم آزادی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

29 جون کے واقعات, 29 جون کے واقعات, 29 جون کے واقعات

اپنا تبصرہ بھیجیں