امریکہ کا ایران سے خام تیل خریدنے والے ممالک پر پابندی لگانے کا اعلان

Spread the love

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے ایرانی تیل خریدنے والے کسی بھی ملک پر

پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کیلئے

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائن ہک نے کہا ہے کہ ایرانی خام تیل کی کسی

بھی قسم کی برآمد پر پابندی عائد کرینگے۔امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا

امریکی اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ وائٹ ہاوس ذہنی طور پر بیمار ہے،ایرانی صدر

کہاامریکہ ایرانی خام تیل چین جانے کی رپورٹس کا بھی جائزہ لے گا۔برائن ہک

نے مزید کہا کہ اس وقت ایرانی تیل کے حوالے سے کوئی چھوٹ نہیں اور ہم

ایرانی خام تیل کی ممنوعہ خریداری پر پابندی عائد کریں گے۔امریکی نمائندہ

خصوصی نے کہا کہ اپنی حکومت کو دوام بخشنے، فنڈز سے بیرونی مہم جوئی

اور پابندیوں سے بچنے کیلئے فرنٹ کمپنیوں کا استعمال ایران کی تاریخ رہی ہے

جبکہ ایران اپنے تیل کی برآمدگی کو چھپانے کیلئے سمندری قوانین کی عموماً

خلاف ورزی کرتا ہے۔

:ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حکم دے دیا امریکی اخبار کا دعویٰ

Leave a Reply