ڈالر اور سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی ،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

Spread the love

کراچی/اسلام آباد(اکنامک رپورٹر) ملک میں مسلسل کئی روز سے جاری ڈالر اور

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی

تیزی د کھائی دی دوسری جانب اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو

بدل کیلئے سمری ارسال ارسال کر دی ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں 4

روپے کمی سے ڈالر 160 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی 2

روپے 50 پیسے کمی کیساتھ ڈالر 161 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔اْدھر ملک بھر

میں سونے کی قیمت بھی گر گئی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی

کمی دیکھی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی

قیمت 79 ہزار 600 روپے پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی

1628 روپے گھٹ گئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 68 ہزار 244

روپے ہو گئی۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی غالب

رہی، شروع میں 311 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تاہم کاروباری روز کے

اختتام پر 127 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی،100 انڈیکس 33901 پوائنٹس کی

سطح پر بند ہوا۔علاوہ ازیںاوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

میں ردو بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی

جانب سے پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے

94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30

پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاحتمی فیصلہ وزارت خزانہ

وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔



Please follow and like us:

Leave a Reply