جنوبی افریقا نے سری لنکا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی

Spread the love

چیسٹرلی اسٹریٹ(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے

سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا

نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی

حاصلکی، پروٹیز نے سری لنکا کا 204 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے

نقصان پر حاصل کرلیا۔کپتان ڈوپلیسی نے 95 اور ہاشم آملہ نے 70 رنز کی ناقابل

شکست اننگز کھیلی،دونوں بلے بازوں نے 174 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم

کو فتحدلائی۔ ڈی کوک 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس سےپہلے جنوبی افریقا نے

سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہکیا اور حریف ٹیم کو

بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقا کی عمدہ بولنگ کی بدولت سری لنکا کی

پوری ٹیم 49 عشاریہ 3 اوورز میں صرف 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا

کی جانب سے اننگز کا آغاز کرونارتنے اور کوشل پریرا نے کیا تاہم کرونارتنے

اننگز کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے، جب کہتھوڑی دیر بعد کوشل پریرا بھی 30

رنز بناکرپویلین کو چلتے بنے۔ ون ڈاؤن فرنینڈو بھی زیادہ دیر وکٹ پرٹھہرنہ

سکے اور صرف 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے 100 کے مجموعی اسکور پر

میتھیوز بھی پویلین لوٹ گئے، 11 رنز کے اضافے سے مینڈس بھی چلتے بنے،

ڈی سلوا24، پریرا 21، اڈانا 17 اور ملنگا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔میچ کے

دوران مکھیوں نے کھلاڑیوں پر حملہ کیا ، مکھیوں سے بچنے کے لیے کھلاڑیوں

سمیت امپائر بھی میدان میں لیٹ گئے اور چند لمحوں کے لیے کھیل کو روکنا پڑا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کرس مورس اور پریٹوریس نے 3،3 جب کہ ربادا نے

2، عمران طاہر اور ڈومنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply